وفاقی دارالحکومت میں ٹارگٹ کلنگ کے پہ در پہ واقعات، 4 روز میں 5 افراد قتل

  اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں ٹارگٹ کلنگ کے پہ در پہ وا قعات ، چار روز میں پانچ افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ اسلام آباد پولیس ان تمام واقعات میں ملوث ایک بھی ملزم کو اب تک گرفتار نہ کرسکی۔

جمعے کے روز نامعلوم افراد نے تھانہ آئین کی حدود میں گاڑی پر فائرنگ کر ایک شخص مرزا نوید کو قتل کر دیا تھا جبکہ چار ا فراد زخمی ہوئے ، ہفتے کے روز تھانہ بنی گالہ کی حدود میں ٹارگٹ کلرزنے دن دیہارٹے پراپرٹی ڈیلر راشد اور گن مین کو گاڑی پر فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیا۔

ایک دن بعد پیر کے روز ٹارکٹ کلرز ایک با رپھر سرگرم ، پہلے وا قعہ تھانہ گولڑہ کی حدود میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے عدالت پیشی کے بعد ملزمان کو تھانے منتقل کرنے والی پولیس گاڑی فائرنگ کر دی تاہم واقعے میں پولیس اہلکار اور ملزمان محفوظ رہے۔ دوسرا واقعہ تھانہ رمنا کی حدود میں پیش آیا جہاں موٹر سائیکل سواروں نے دو راہگیروں پر فائرنگ کرکے انہیںقتل کردیا۔اسلام آباد پولیس ان تمام واقعات میں ملوث ایک بھی ملزم کو اب تک گرفتار نہیں کرسکی اور زبانی جمع خرچ میں مصروف ہیں۔

Comments are closed.