مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش،حجم 18کھرب 87 ارب سے زائد، تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ

وفاقی حکومت نے مالی سال 2024-25 کیلئے 18 کھرب 87 ارب سے زائد کا بجٹ پیش قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ قومی اسمبلی اجلاس سے قبل وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ہوا جس میں بجٹ تجاویز کی منظوری دی گئی

ا سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس ہوا، جس میں وزیر خزانہ نے  بجٹ پیش کیا۔ بجٹ خسارہ 8.5 کھرب رو پے،ٹیکس وصولیوں کا ہدف 12ہزار 970روپے مقرر ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد ، پنشن میں 15 فیصد اضافہ، کم از کم ماہانہ تنخوا ہ 32 ہزار سے بڑھا کر 37 ہزار مقرر، نان فائلرز پر 45 فیصد ٹیکس لگانے کی تجویز ہے

بجٹ دستاویز کے مطابق گریڈ 1 سے 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ ماہانہ 50 ہزار کمانےپر ٹیکس چھوٹ برقرار رہے گی ۔ جی ایس ٹی کی شرح 18 فیصد کرنے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں 20 روپے اضافے کی تجویز ہے۔ وفاقی ترقیاتی بجٹ کیلئے 1400ارب روپے ،دفاع کیلئے 2ہزار 122 ارب روپے جبکہ سبسڈی کی مد میں 1 ہزار 363 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ جاری اخراجات کا ہدف 17ہزار 203ارب روپے، سود کی ادائیگی پر 9 ہزار 775 ارب روپے کےاخراجات ہوں گے۔نان ٹیکس آمدن 4 ہزار 845 ارب روپے جبکہ صوبوں کو 7 ہزار 438 ارب روپے دیے جائیں گے۔ قومی بچتوں اور دیگر ذرائع سے 2 ہزار 662 ارب روپے آمدن حاصل کرنے کی تجویز ہے ،آئندہ سال بینکوں سے 5 ہزار 142 ارب روپے قرضہ لیاجائے گا جبکہ نجکاری سے 30 ارب روپے آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ ایمرجنسی سے نمٹنے کیلئے 313ارب روپے جبکہ آزاد کشمیر کو بجلی کی مد میں 108ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

سولر پینل تیاری کے لیے مشینری ،خام مال اور پرزہ جات کی درآمد پردرآمد ی ڈیوٹی کم جبکہ ہائبرڈ اورالیکٹرک گاڑیوں کی درآمد پر دی جانے والی رعایت ختم، انجن کپیسٹی کے بجائے گاڑی کی قیمت کی بنیاد پر ٹیکس لیاجائے گا۔ موبائل فونز پر 18 فیصد کی یکساں شرح سے ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے جس سے 24 ارب 81کروڑ روپے آمدن متوقع ہے ۔ توانائی کے شعبےکا ترقیاتی بجٹ 253 ارب روپے جبکہ بی آئی ایس پی کیلیے 593 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ جعلی سگریٹ فروخت کرنے والوں کو سخت سزائیں دینے ،سیمنٹ پر ایف ای ڈی 1 روپے فی کلو بڑھانے کی تجویز ہے۔

Comments are closed.