ضمنی انتخابات، پی ٹی آئی 15، ن لیگ چار سیٹوں پر کامیاب
پاکستان تحریک انصاف کی 15 نشستوں پر کامیابی، مسلم لیگ ن 4 اور ایک آزاد امیدوار کے نام رہی غیر حتمی غیر سرکاری نتائج
لاہور، ملتان، فیصل آباد، بھکر، لیہ، خوشاب، ڈیرہ غازی خان، خوشاب سمیت پنجاب کے 20 حلقوں پر تحریک انصاف نے بڑی کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستان تحریک انصاف 15 نشستوں پر جیت گئی، مسلم لیگ ن 4 اور ایک آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی ۔راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 میں نتائج تاخیر کا شکار رہے مگر مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر نے 49 ووٹوں سے کامیابی حاصل کر لی ہے ۔
ملتان پی پی 217 سے پی ٹی آئی کے امیدوار زین قریشی کے 46963 ووٹ لے کر کامیاب۔جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سلمان نعیم 40104 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔
پی پی 202 ساہیوال 7 سے پی ٹی آئی کے میجر (ر) محمد غلام سرور 62298 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔جبکہ مسلم لیگ ن کے ملک نعمان احمد لنگڑیال نے 59191 ووٹ حاصل کرسکے۔
ڈیرہ غازی خان حلقہ نمبر پی پی 288 سے تحریک انصاف سیف الدین خان کھوسہ 59526 ووٹوں کے ساتھ کامیاب قرار پائے۔جبکہ مسلم لیگ ن 32948 دوسرے نمبر پر رہے۔
لاہور پی پی 167 میں پی ٹی آئی کے شبیر گجر 40511 کے ساتھ پہلے نمبر پر جبکہ نذیر چوہان 26473 کے دوسرے نمبر پر آئے ہیں۔لاہور پی پی 158 میں پی ٹی آئی کے میاں اکرم عثمان 37 ہزار 463 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں۔ن لیگ کے رانا احسان 31 ہزار 906 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 224 لودھراں میں پی ٹی آئی کے عامر اقبال شاہ 69 ہزار 881 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں۔ن لیگ کے زوار حسین وڑائچ 56 ہزار 213 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
ڈیرہ غازی خان حلقہ پی پی 288 سے پی ٹی آئی کےسردار سیف الدین کھوسہ 58166 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔جبکہ ن لیگ کے امیدوار سردار عبدالقادر کھوسہ 32212 ووٹ حاصل کر سکے۔
پی پی 228 لودھراں سے آزاد امیدوار سید رفیع الدین بخاری 45020 ووٹ لے کر الیکشن جیت گئے۔پی ٹی آئی کے عزت جاوید 38338 ووٹ لے کر دوسرے۔ جبکہ مسلم لیگ ن کے نذیر بلوچ 34929 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہیں۔
بھکر سے تحریک انصاف کے عرفان اللہ نیازی 77 ہزار 865 ووٹ لے کامیاب ہوئے۔ن لیگ کے سعید اکبر نوانی نے 66 ہزار 513 ووٹ لئے۔
پی پی 272 مظفرگڑھ کے تمام 134 پولنگ سٹیشنز کے نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے معظم علی جتوئی 46069 ووٹ لے کر جیت گئے۔ن لیگ کی زہرا باسط نے 36401 ووٹ لئے۔
فیصل آباد کے 168 میں سے 161 پولنگ سٹیشن کا نتیجہ آ گیا۔تحریک انصاف کے امیدوار علی افضل ساہی 64,322 ووٹ لے کر آگے، مسلم لیگ ن کے امیدوار اجمل چیمہ 51,174 ووٹوں کے ساتھ پیچھے۔
لیہ میں بھی بلا چل گیا۔ تحریک انصاف کے قیصر خان مگسی 46317 ووٹ لے کر جیت گئے۔مسلم لیگ ن کے طاہر رندھاوا نے 29014 ووٹ لئے۔
تحریک انصاف نے لاہور کی تیسری نشست بھی جیت لی۔ پی پی 170 سے ملک ظہیر عباس کھوکھر 24688 کامیاب ہوئے۔ چوہدری امین ذوالقرنین 17519 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
پی پی 224 لودھراں بھی تحریک انصاف کا قلعہ ثابت ہوا۔عامر اقبال شاہ 69 ہزار 881 ووٹ لے کر جیت گئے۔ن لیگ کے زوار حسین وڑائچ 56 ہزار 213 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔
کئی دیر تک نتائج رکنے کے بعد راولپنڈی کے حلقہ پی پی 7 کا نتیجہ آیا۔مسلم لیگ ن کے راجہ صغیر جیت گئے۔ راجہ صغیر نے 68906 ووٹ لئے،تحریک انصاف کے کرنل ریٹائرڈ محمد شبیر اعوان 68857 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔ 49 ووٹوں کا فرق رہا۔
Comments are closed.