چھٹی مردم شماری نتائج جاری کرنے۔۔الیکٹرک وہیکل،موبائل مینوفیکچرنگ پالیسیزکی منظوری

وفاقی کابینہ نے چھٹی مردم شماری کے حتمی نتائج جاری کرنے،الیکٹرک وہیکل پالیسی اور موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دے دی۔ ایم کیو ایم کا مردم شماری کے نتائج پرتحفظات کا اظہار کرتے ہوئے مسترد کر دیا، وزیراعظم نے کہا کہ کوئی لابی کسی وزیرکے ذریعے دباو ڈالے یہ قابل قبول نہیں ہے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں 16 نکاتی ایجنڈے پرغورکیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ وفاقی کابینہ کا ہر فیصلہ اجتماعی حیثیت میں ہوتا ہے،کسی وزیر کو کوئی لابی تنگ کرے تو وہ کابینہ کو یا مجھے الگ سے بتائےہم فیصلے کسی لابی کے دباو میں نہیں، شفاف اور میرٹ پر کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے چیئرمین سی ڈی اے کو مارگلہ روڈ پر قائم تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کردی اور کہاگرین بیلٹ پر جس کسی نے تجاوزات قائم کی ہیں، چیئرمین سی ڈی اے ایک ہفتے میں ٹائم لائن لے کر کلیئر کرائیں،وفاقی کابینہ نے مردم شماری 2017 کے نتائج جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وفاقی حکومت نے مردم شماری پر وزراء کی کمیٹی بنائی تھی۔

کمیٹی کی جانب سے مردم شماری پر رپورٹ پیش کی گئی۔ایم کیو ایم کے رکن وفاقی وزیر امین الحق کا کابینہ میں اختلافی نوٹ۔۔۔کہا کہ ایم کیو ایم  فوری طور پر نئی مردم شماری کامطالبہ۔کرتی ہے۔ایم کیو ایم 2017 کی مردم شماری کو مسترد کرتی ہے، 2017 کی مردم شماری کی بنیاد پر حلقوں کی ڈی لمیٹیشن کو بھی مسترد کرتے ہیں۔

کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 16 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق کردی۔۔کابینہ اجلاس میں نیپرا کی سال 2019-20 اور سٹیٹ انڈسٹری رپورٹ 2020  پیش کی گئی۔ اقتصادی امور ڈویژن غیر ملکی فنڈز کے استعمال پر بریفنگ دی گئی۔ مارگلہ روڈ اسلام آباد پر تجاوزات سے متعلق کابینہ کے فیصلے پرعملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی۔

وفاقی کابینہ نے یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کے ملازمین پر لازمی سروسز ایکٹ کی توسیع اور سی ڈی اے آرڈیننس 1980 میں ترمیم کی منظوری دے دی جبکہ ایس ٹی ای ڈی ای سی کے ایم ڈی کی تقرری کردی گئی۔ وفاقی کابینہ نے الیکٹرک وہیکل پالیسی اور موبائل مینوفیکچرنگ پالیسی کی منظوری دے دی۔

کابینہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بحری سائنس کے ڈی جی کی تقرری اور زرعی ترقیاتی بنک کے بورڈ کی تشکیل نو کی منظوری دی، کابینہ اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ کی تشکیل نو اورٹربائین فیول ایوی ایشن ہائی فلیش کی امپورٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

Comments are closed.