اسلام آباد:نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اہم اجلاس ہوا۔ کمیٹی نے ایک سو نوے ملین پاونڈ مبینہ کرپشن اسکینڈل سے جڑے انتیس افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کردی ۔
نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کا اہم اجلاس ہوا۔نیب کی سفارش پر القادر ٹرسٹ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 29 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کر دی گئی ۔کمیٹی اجلاس میں ای سی ایل سے متعلق مختلف نوعیت کے کیسز کا جائزہ لیا گیا اور مختلف محکموں اور اداروں کی طرف سے بھیجے گئے مجموی طورپر اکتالیس افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی ۔ان میں سے 29 افراد ایسے ہیں جن کے نام 190 ملین پاونڈ مبینہ کرپشن اسکینڈل سے جڑے ہیں۔
کمیٹی نے کہاکہ چیئرمین پی ٹی آئی کے علاوہ مرکزی ملزم سابق معاون حصوصی شہزاد اکبر ، ، مراد سعید ، شاہ محمود قریشی ، اسد عمر،فرح گوگی، بشری ٰ بی بی اورزمین فراہم کرنے والے افراد کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔بیرون ملک جانے سے روکنے کے لیے اس کیس میں نامزد بیورو کریٹس اور ریونیو افسران کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالے جائیں۔دوسری جانب عدلیہ کی ہدایات پر سات افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی بھی سفارش کی گئی،ذیلی کمیٹی کی سفارشات حتمی منظوری کےلئے نگران وفاقی کابینہ کو ارسال کی جائیں گی۔
Comments are closed.