کابینہ کی محسن داوڑ،علی وزیر کے نام ای سی ایل سے ہٹانے کی ہدایت

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پشتون تحفظ موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کا نام ای سی ایل سے ہٹانے کی ہدایت کردی۔

وفاقی کابینہ نے فاٹا کیلئے ایک ارب 63 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدیا ، قبائلی علاقہ جات کے فنڈز میں کوئی کٹوتی نہیں ہو گی ۔ نئی ٹیکس پالیسی لانے کا اعلان کر دیا ۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کہتے ہیں اقتصادی مسائل پر قابو پا لیا ، نواز زرداری اتحاد سے خوفزدہ نہیں ، یہ صفر جمع صفر کے برابر ہے ۔

وزیراعظم نے تمام وزارتوں کو اخراجات میں دس فیصد کمی کی ہدایت کی۔ ادویات کی قیمتوں کے تعین کا معاملہ ٹاسک فورس کے سپرد کر دی گئی۔ وفاقی وزیراطلاعات نےخوشخبری سنائی کہ فروری میں سعودی ولی عہد سب سے بڑی غیرملکی سرمایہ کاری کا معاہدہ کرنے پاکستان آ رہے ہیں۔ فواد چوہدری نے نواز شریف اور آصف زرداری کے جلد جیل جانے کی پیش گوئی کی ۔۔۔ دونوں اپوزیشن رہنماؤں کے ممکنہ اتحاد کی بات پر طنز کے تیر برسائے۔ وزیر اطلاعات نے قبل از وقت انتخابات کے امکان کو مسترد کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات کوئی مذاق نہیں ، وزیراعظم کی اس حوالے سے بات کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ۔

Comments are closed.