وفاقی کابینہ ای سی ایل معاملے پر بدھ کو غور کرےگی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں 20 نکاتی ایجنڈےکا جائزہ لیاجائےگا ۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی ایل میں 172 نام شامل کرنے کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ساڑھے گیارہ بجے وزیر اعظم آفس میں ہوگا۔ پاکستان اور چین کے مابین سزا یافتہ قیدیوں کا تبادلہ اور یونین کونسل چیئرمینون کی رجسٹریشن بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈےمیں شامل ہے۔

وفاقی کابینہ غربت کے خاتمے کے حوالے سے کوآرڈینشن کونسل کے قیام اور نرسنگ کونسل کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ دبئی ایکسپو کے لئے وفاقی کابینہ 50 لاکھ ڈالر گرانٹ اور قائد اعظم مزار مینجمنٹ بورڈ کی از سر نو شکیل کی منظوری دے گی۔

وفاقی کابینہ پشاورسسٹین ایبل نس ریپڈ ٹرانٹ کوریڈورمنصوبے کے لئے فرینچ ڈویلپمنٹ ایجنسی کے لئے 130 ملین یورو جاری کرنے اور غیر معیاری اسٹینٹس کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کراچی ٹرانسفارمیشن کے لئے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کا معاملہ اور پاکستان اور جاپان کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر بھی غور کیا جائے گا۔

Comments are closed.