گلگت بلتستان الیکشن میں کامیابی، کابینہ کی ڈیسک بجا کر علی امین گنڈاپور، مراد سعید،زلفی بخاری کی تعریف

وزیر اعظم عمران خان زیرصدارت وفاقی کابینہ کا ا جلاس ہوا۔ کابینہ نے گلگت بلتستان انتخابات میں کامیانی پر وزیراعظم کو مبارکبادی اور ڈیسک بجا کر علی امین گنڈاپور ، مراد سعید اور زلفی بخاری کی کاکردگی کوسراہا گیا۔وزیراعظم نے مذاکرات کے ذریعے فیض آباد دھرنا ختم کرانے وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی بھی تعریف کی ۔

کابینہ نے پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کا معاملہ موخر کر دیاگیاجبکہ ارکان اسمبلی کے مسائل کے حل کے لیے نیا نظام بھی کابینہ اجلاس میں پیش کیاگیا۔۔کابینہ اراکین کی جانب سے نعیم بخاری اور اصغر ندیم سید کی زائد عمر پر اعتراض کے بعد کابینہ نے پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز کےامیدواروں کو عمر کی حد میں رعایت نہ دینے کا فیصلہ کردیا۔ وزارت اطلاعات کو سمری دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ موخر کر دیا گیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کہاکہ نئے نظام سے اراکین پارلیمنٹ کی شکایا ت کا ا زالہ ہوگا، کوتاہی کی صورت میں انتظامیہ اور محکموں کے افسران کےخلاف کارروائی کی جائے

کابینہ نے کورونا سے بچاؤ کے لیے اشیاء کی امپورٹ پر ڈیوٹی اور ٹیکس کی معافی ،اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق آرڈیننس ، پاکستان میڈیکل اتھارٹی کے قیام ، آن لائن ویزا سہولت مزید 16 ممالک تک بڑھانے اور اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دے دی ۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے گزشتہ فیصلوں کی توثیق کر دی جبکہ پریس کونسل پاکستان کے ممبران کا نوٹیفکیشن اور کابینہ کی ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق موخر کر دی۔

Comments are closed.