اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے پٹرولیم مصنوعات پر ڈیلر مارجن کی منظوری د ے دی ۔ وزارت داخلہ کی سفارش پر عمر سعید خان کو جاسوسی اور قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر تین ماہ کے لیے نظر بند کر دیا گیا۔ کابینہ نے انسانی ہمدردی کی بنیا د پر افغان باشندوں کی سہولت کے لیے پاکستان کی سرزمین سے ہوائی سفر کی اجازت بھی دے دی۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو اجس میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ملک کے تمام پولنگ اسٹیشنز تک ترسیل، استعمال اور عملے کی تربیت کے حوالے سے شیڈول پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔اجلاس میں پبلک آکاونٹس کمیٹی کوموثر بنانے اور اصلاحات کے لیے تجاویز بھی پیش کی گئیں۔مشیر خزانہ، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، عامر ڈوگر اور سیکریٹری کابینہ پر مشتمل کمیٹی ان تجاویز کا جائزہ لے کر سفارشات پر مبنی رپورٹ پیش کرے گی۔مشیر خزانہ نے اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا۔
کابینہ نے انسانی ہمدردی کی بنیا د پر افغان باشندوں کی سہولت کے لیے پاکستان کی سرزمین سے ہوائی سفر کی اجازت دے دی جبکہ بین الاقوامی این جی اوز کے لیے ویزے کاطریقہ کارموثر بنانے کی سمری موخر کر دی گئی ۔کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر عمر سعید خان کو جاسوسی اور قومی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے پر تین ماہ کے لیے نظر بند کرنے اورحنان اکرم کو پیپرا بورڈ پر بطور پرائیویٹ ممبر تعینا ت کرنے کی بھی منظوری دی۔ اوگرا کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2019-20 پیش کرنے کا معاملہ آئندہ اجلاس تک موخر کر دیاگیا۔
Comments are closed.