وزیر اعظم شہبازشریف کی 33 رکنی کابینہ نے حلف اٹھالیا

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں منعقد تقریب میں حلف اٹھا لیا۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے نئی کابینہ سے حلف لینے سے معذرت کے بعد چیئرمین سینیٹ اورقائم مقام صدر صادق سنجرانی نےنئی کابینہ سے حلف لیا۔ وفاقی کابینہ میں 30 وزرا ، 2 وزرائے مملکت اور1 مشیر شامل ہیں۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کی بیماری کے باعث چیئرمین سینیٹ اورقائم مقام صدر صادق سنجرانی نےنئی کابینہ سے حلف لیا۔ مفتاع اسما عیل کو خزانہ ،خواجہ محمد آصف کو دفاع ، احسن اقبال کو منصوبہ بندی، ترقیات و خصوصی اقدامات ، رانا ثنا اللہ کو داخلہ ، رانا تنویر حسین کو وفاقی تعلیم و فنی تربیت ، مریم اورنگزیب کو اطلاعات و نشریات ، خواجہ سعد رفیق کو ریلوے اور ایوی ایشن ، اعظم  تارڑ کوقانون  و انصاف ،سید خورشید احمد شاہ کو آبی وسائل ، سید نوید قمر کو تجارت ، سینیٹرشیری رحمن کو موسمیاتی تبدیلی ، عبدالقادر پٹیل کو صحت، شازیہ مری کو خاتمہ غربت و سماجی تحفظ اور سید مرتضی محمود کو صنعت و پیداوار کی وزارت کا قلمدان دیاگیاہے ۔

 ساجد حسین طوری کو سمندرپار پاکستانیز اور انسانی وسائل ترقی ، احسان الرحمن مزاری کو انسانی حقوق ، عابد حسین بھائیو کو نجکاری کمیشن ، اسد محمود کو مواصلات ، عبد الواسع کو ہاوسنگ و تعمیرات ، مفتی عبدالشکور کو مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی ، سینٹر محمد طلحہ محمود کو سرحدی امور،سید امین الحق کو انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکشن ، سید فیصل علی سبزواری میری ٹائم افئیرز،محمد اسرار ترین کو دفاعی پیداوار ، نوابزادہ شاہ زین بگٹی کو انسداد منشیات ، اور طارق بشیر چیمہ کو تحفظ قومی خوراک کا قلمدان سونپا گیا ہے ۔

دو وزرائے مملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کو خزانہ و ریونیو جبکہ حنا ربانی کھر کو وزارت خارجہ کو قلمدان دیا گیا ہے ۔قمر زمان کائرہ کو مشیر برائے امور کشمیر وگلگت بلتستان بنا دیا گیاہے ۔ جاوید لطیف اور پیپلزپارٹی کے مصطفی نواز کھوکھر نے حلف نہیں لیا۔

Comments are closed.