وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے براڈشیٹ سکینڈل کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا ہفتہ وار اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کے ساتھ ساتھ معمول کے 17 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس کے دوران کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت براڈ شیٹ اسکینڈل کی تحقیقات سے متعلق انکوائری کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دے دی۔
جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ ہوں گے، یہ کمیشن براڈ شیٹ کے حوالے سے جامع تحقیقات کر کے وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ پیش کرے گا۔کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان نے بدعنوانی کے خلاف زیروٹالرنس کے عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ کرپشن کرنے والوں کو بے نقاب کیا جائے گا۔
عمران خان نے واضح کیا کہ براڈ شیٹ بہت سنجیدہ معاملہ ہے اس میں ملوث کسی بھی شخص کو نہیں چھوڑوں گا، سکینڈل کی مکمل انکوائری ہو گی، ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیشن براڈ شیٹ کے ساتھ ساتھ سرے محل کی بھی انکوائری کرے گا۔
Comments are closed.