وفاقی کابینہ نے ایک سے زائد غیر ملکی پاسپورٹس منسوخ کرنے کی منظوری دے دی

 اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے ایک سے زائد غیر ملکی پاسپورٹس منسوخ کرنے کی منظوری دے دی ۔ کابینہ نے ایک سے زائد غیر ملکی پاسپورٹس منسوخ کرنے کی منظوری 1974ء کے پاسپورٹ ایکٹ کے تحت دی جس کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2022 مقرر کی گئی ہے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہو اجس میں ملک میں بجلی کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ د ی گئی۔کابینہ نے تین ملین میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی منظوری دے دی ۔رمضان پیکیج کے تحت آٹے اور چینی کے نرخ برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ یوٹیلٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 950 روپے سے کم کر کے 800 روپے جبکہ چینی 85 روپے سے کم کرے 70 روپے کلوکر دی گئی۔

کابینہ نے فواد اسد اللہ خان کو ڈی جی آئی بی تعینات کرنے کی بھی منظوری دی جبکہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین کا استعفیٰ منظور کرتے ہوئے ممبر فنانس واپڈا کوچیئرمین کا اضافی چارج دے دیا۔ کابینہ نے محمد مسعود کو ممبر پاکستان آرڈیننس فیکٹری اور ایڈمرل (ر) سلمان الیاس کو شپ یارڈ انجینئرنگ ورکس کے ڈائریکٹر کے طور پر تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی ۔ وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 9 مئی کے اجلاس کے فیصلوں کی بھی توثیق کی ہے۔

Comments are closed.