وفاقی کابینہ کاجنسی زیادتی کے مجرمو ں کا عضو تناسل کاٹنے کی سزا پراتفاق

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس ہوا۔ اجلاس میں جنسی زیادتی کے مجرم کا عضو تناسل کاٹنے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون سازی میں تاخیر نہ کی جائے۔

کابینہ اجلاس س خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون سازی میں تاخیر نہ کی جائے ، عوام کے تحفظ کے لیے سخت قوانین کا اطلاق یقینی بنایا جائے گا، وفاقی وزیر فیصل واوڈا، اعظم سواتی اور نورالحق قادری سمیت وفاقی وزراء نے زیادتی کے مجرموں کے لیے سر عام پھانسی کے قانون کا مطالبہ کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ابتدائی طور پر کایسٹریشن کے قانون کی طرف جانا ہوگا۔ریپ آرڈیننس کے مسودہ پر کام مکمل کر لیا گیا ہے ،خواتین پولیسنگ، فاسٹ ٹریک مقدمات اور گواہوں کا تحفظ بنیادی جزوہوگا۔متاثرہ خواتین یا بچے بلا خوف و خطر اپنی شکایات درج کرا سکیں گے اور ان کی شناخت کے تحفط کا خاص خیال رکھا جائیگا۔

متحدہ قومی موومنٹ نے کابینہ اجلاس میں کراچی پیکج کا معاملہ وفاقی کابینہ میں اُٹھا یا، وفاقی وزیرامین الحق نے کہا کہ وزیراعظم صاحب آپ خود معاملات کو دیکھیں ،کراچی پیکج کی رفتار کو تیز کیا جائے، اسے سُرخ فیتے کی نظر نہ کیا جائے،وزیراعظم نے کراچی پیکج سے متعلق اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا۔

Comments are closed.