آرٹیکل 370 کی بحالی تک بھارت سے کوئی تجارت نہیں ہو سکتی، وفاقی کابینہ کا فیصلہ

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں بھارت سے کپاس منگوانے کا معاملہ زیر بحث آیا۔ وفاقی کابینہ نے بھارت سے چینی اور کپاس منگوانے کی ای سی سی کی تجویز مسترد کردی۔

وفاقی کابینہ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست 2019 سے پہلے کی آئینی صورتحال بحال کرے، آرٹیکل 370 کی بحالی تک بھارت سے کسی قسم کی تجارت نہیں ہو سکتی۔

وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا تھا جس میں بھارت سے پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔کمیٹی نے بھارت سے کاٹن یارن کی درآمد کی بھی اجازت دی تھی جو کہ 30 جون 2021ء تک درآمد کی جانی تھی۔

Comments are closed.