مسلم لیگ نون کے پیرعادل شاہ گیلانی اسلام آباد کے نئے مئیرمنتخب ہو گئے جبکہ حکمران جماعت تحریک انصاف کے امیدوار ملک سجاد کو شکست ہوئی ہے ۔ پیر عادل گیلانی نے 43 ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مد مقابل پاکستان تحریک انصاف کے ملک سجاد کو 26 ووٹ ملے ۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق کل 73 ووٹوں میں سے 69 ووٹ کاسٹ ہوئے،پاکستان تحریک انصاف کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسمبلی میں ممبران کی تعداد 24 ہونے کے باوجود ووٹ 26 ملے ۔
تحریک انصاف کے ایک رکن نے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ووٹ کاسٹ نہیں کیا، یوں حکمران جمات تو 3 ووٹ زائد ملے ۔واضح رہے کہ مئیر اسلام آباد کی نشست مسلم لیگی میئر شیخ انصر عزیز کے استعفی ٰ دینے پر خالی ہوئی تھی ۔
Comments are closed.