اسلام آباد: وزیراعظم ہاؤس میں بٹگرام میں کامیاب چئیرلفٹ آپریشن میں حصہ لینے والے فوجی جوانوں اور مقامی افراد میں اعزازات تقسیم کرنے کی تقریب ہوئی۔ نگراں وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے ریسکیو ٹیم کو انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ چیئرلفٹ واقعہ پرکروڑوں لوگ پریشان تھے، ہم نے ان بچوں کو بچاکرملک کےمستقبل کوبچایا، بارباراپنےبیٹےکاچہرہ سامنےآرہاتھا، سوچ رہاتھامیرابیٹانورالحق ہوتاتومیری کیاکیفیت ہوتی، انتہائی صفائی سےریسکیوپلان بنایاگیااورسب کوبحفاظت نکالا، کوئی جھول یاکمی رہ جاتی توبہت بڑانقصان ہوتا۔
کچھ لوگ سمجھتے ہیں میں اختیار سے زیادہ بات کررہا ہوں، وزیراعظم
وزیر اعظم کاکہنا تھاکہ ہمارے پاس محدود وقت ہے، ہمارا کام انتخابی عمل میں معاونت ہے، اس سے زیادہ مینڈیٹ نہیں، کچھ لوگ سمجھتے ہیں میں اس اختیار سے زیادہ بات کررہا ہوں، انہیں یاد دلاتا ہوں، نگراں وزیراعظم کے علاوہ شہری بھی ہوں، بطور شہری اپنی رائے کا اظہار کرنے سے مجھے کوئی نہ روکے۔
Comments are closed.