سائفر کیس: ایف آئی اے  تفتیشی ٹیم کی اٹک جیل میں عمران خان سے تفتیش

 اسلام آباد:چییرمین تحریک انصاف کے خلاف سائفرکیس کی تحقیقات ، ایف آئی اے کی چھ رکنی ٹیم نے اٹک جیل میں بیان قلمبند کردیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم سے ایک گھنٹے تک مختلف حوالو ں سے سوالات کیے گئے ۔ سابق وزیر اعظم کےبیان کو ریکارڈ کا حصہ بنایاجائےگا۔۔

ذرائع کے مطابق تفتیشی ٹیم نے اٹک جیل میں چئیرمین تحریک انصاف سے ایک گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ۔ چیئرمین تحریک انصاف سے پوچھا گیاکہ خفیہ دستاویز سائفر کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے کیوں استعمال کیا ؟ 28 مارچ 2022 کو سائفر کے استعمال کے حوالے سے بنی گالہ میں کیا میٹنگ ہوئی ؟سائفر معاملے میں شاہ محمود قریشی، اعظم خان اور اسد عمر کا کیا کر دار ہے ؟َ تفتیشی ٹیم نے یہ بھی پوچھاکہ سائفر کی کاپی آپ کے غیر قانونی قبضے میں کیوں ہے ، اورکاپی وزارت خارجہ کو واپس کیوں نہیں کی ؟ریاست کے سائفر سکیورسسٹم اور بیرون ملک مشنز کے خفیہ مواصلاتی طریقہ کار پر سمجھوتہ کیوں کیا؟

واضح رہے کہ چئیرمین تحریک انصاف کے خلاف سائفر کا مقدمہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت 15 اگست کو درج کیا گیا تھا۔

Comments are closed.