چودھری شجاعت حسین کا کردار جمہوریت اور آئینی اقدارکی جیت ہے، وزیراعظم شہباز شریف
اتحادی جماعتوں کے تمام محترم قائدین کو فرداً فرداً خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اتحادی جماعتوں کے قائدین کی سیاسی بصیرت، اتحاد اور حمایت سے جمہوریت فتح مند ہوئی۔ قوم آپ سب کو سلام پیش کرتی ہے، شہباز شریف
اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں ایک بار پھر سرخرو فرمایا۔ چودھری شجاعت حسین، چوہدری ظہور الٰہی شہید کے سیاسی وارث اور علمبردار ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹوئٹر پہغام میں کہا کہ چودھری شجاعت حسین نے ایک بار پھر اپنے عظیم والد اور خاندان کی جمہوری روایت کو زندہ و جاوید کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ان کا یہ کردار جمہوریت اور آئینی اقدار کی جیت ہے، چودھری شجاعت حسین، ان کے خاندان، اور ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سابق صدر زرداری نے آئین، جمہوریت اور عوام کے مفاد کے لئے تاریخی کردار ادا کیا ہے۔ سابق صدر زرداری کی سیاسی رواداری نے بحران کا خاتمہ کر دیا ہے۔ سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان، بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کرتا ہوں ، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم، اے این پی، بی این پی، باپ سمیت اتحادی جماعتوں کے تمام محترم قائدین کو فرداً فرداً خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ اتحادی جماعتوں کے قائدین کی سیاسی بصیرت، اتحاد اور حمایت سے جمہوریت فتح مند ہوئی۔ قوم آپ سب کو سلام پیش کرتی ہے
Comments are closed.