چودھری شجاعت کا عمران خان کے امیدوار چودھری پرویز الٰہی کی حمایت سے انکار

لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے عمران خان کے امیدوار برائے وزارت اعلیٰ پنجاب کی حمایت کرنے سے معذرت کر لی ہے۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار چودھری پرویز الٰہی ہیں۔
چودھری شجاعت حسین نے پی ٹی آئی کے امیدوار کی حمایت کرنے سے انکار سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سے ملاقات کرنے کے بعد کیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری سے ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے ٹیلی فون پر بات کی جس کے بعد وہ ایک مرتبہ پھر چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کرنے کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان مختصر صلاح و مشورہ ہوا۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے نواز شریف کا خصوصی پیغام چودھری شجاعت حیسن کو پہنچایا۔
گزشتہ روز بھی آصف زرداری کی چودھری شجاعت حسین سے ملاقات کے دو طویل ادوار ہوئے تھے۔

Comments are closed.