چین کی جو بائیڈن کو صدارتی الیکشن میں متوقع کامیابی پر مبارکباد، روس خاموش

مانیٹرنگ ڈیسک

بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ترجمان چینی وزارتِ خارجہ نے حالیہ امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے پر 46ویں امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی نائب کمالہ ہیرس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ  ‘ہم امریکی عوام کی خواہشات کا احترام کرتے ہیں اور جوبائیڈن اور کمالہ ہیرس کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

امریکا کے صدارتی انتخابات میں جوبائیڈن کی جانب سے مطلوبہ الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے کے ساتھ ہی دنیا بھر کے سربراہان مملکت نے انہیں کامیابی پر مبارکباد دی تاہم چین، روس، اسرائیل اور ترکی نے امریکا کے 46ویں صدر کو مبارکباد دینے سے گریز کیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی صدر منتخب ہونے پر سب سے پہلے مبارکباد دینے والے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے اس بار خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔ اس حوالے سے روسی حکومت کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں الیکشن کے سرکاری نتائج کا انتظار ہے۔

Comments are closed.