بھارت کی پاکستان میں ریاستی دہشتگردی اور سی پیک کے خلاف سازشیں،چین نے بھی پاکستان کے موقف پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ سی پيک کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششيں اورحربے ناکام ہوں گے، چين دہشتگردوں کيخلاف کريک ڈاؤن ميں پاکستان کيساتھ کھڑا ہے۔ترجمان پاک فوج سی پیک کو ناکام کرنے کے لیے بھارتی کارروائیوں کے ثبوت بھی دے چکے ہیں
چینی دفتر خارجہ کے ترجمان لی جیان ژائو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداریکو ناکام بنانے کی کوششیں کرنیوالوں کو مایوسی ہو گی، ترجمان پاک فوج سی پیک کو ناکام کرنے کے لیے بھارتی کارروائیوں کے ثبوت بھی دے چکے ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کےدہشتگردوں سے رابطوں، مالی معاونت، تربیت اور سرپرستی کو بھی بے نقاب کیا ہے ۔ چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈوژئیر میں سی پیک کیخلاف بھارتی سازشوں اور ریاستی دہشتگردی کے تمام ثبوت موجود ہیں ۔ چین پاکستان کی دہشتگردوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کی مکمل حمایت جاری رکھے گا۔۔
اس سے پہلے 14 نومبر کو ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا تھا کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ہیڈکوارٹرز میں سی پیک کے خلاف 2015ء میں خصوصی سیل بنایا گیا اور اس کیلئے 80 ارب روپے کی ابتدائی رقم مختص کی گئی،سی پیک کیخلاف سیل کا سربراہ براہ راست بھارتی وزیراعظم کو رپورٹ کرتا ہے۔ترجمان پاک فوج کاکہناتھا کہ بھارت نے بلوچستان اور سی پیک کیخلاف دہشتگردی کیلئے بلوچ عسکریت پسندوں کی تربیت اور ان کی فنڈنگ کی۔ بھارت نے سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے 700 افراد کی ملیشیا ءتشکیل دی اور را کے 10 ایجنٹس سمیت 24 رکنی کمیشن بنایا گیا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کو ناکام بنانے کے لیے اس ملیشیا کیلئے 60 ملین ڈالرز کی خطیر رقم بھی مختص کی گئی۔
Comments are closed.