پاکستان کے عام انتخابات پرامن طریقے سے ہوئے، چینی وزارت خارجہ

چینی وزار ت خارجہ  ترجمان ماؤ نینگ نے  کہاہے کہ     پاکستان کے عام انتخابات عمومی طور پر ، پرامن طریقے سے ہوئے ۔ہم اس پر پاکستان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔

پیر  کے روزیومیہ  پریس کانفرنس میں چین ترجمان نے کہاکہ  ایک دوست ہمسایہ ملک کے طور پر چین، پاکستانی عوام کے انتخاب کا مکمل احترام کرتا ہے ۔ پوری امید کرتا ہے کہ پاکستان میں تمام سیاسی  جماعتیں انتخابات کے بعد سیاسی اتحاد اور سماجی استحکام کا مشترکہ تحفظ کریں گی ۔سیاسی جماعتیں قوم کی  ترقی  اور  مستقبل کے لیے مل کر کام کریں گی۔

ماؤ نینگ نے کہا کہ چین اور پاکستان چار وں   موسموں  کے تزویراتی شراکت دار ہیں۔  انہوں نے کہا کہ چین ،روایتی دوستی  کیساتھ مختلف شعبوں میں عملی تعاون کو مزید گہرا کرنے کامنتظر ہے۔ نئے عہد میں  مزید قربت کے ساتھ  چین  پاکستان کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہے ۔ اس  کے  ثمرات    دونوں ممالک کے  عوام کو  پہنچ سکیں  گے۔

Comments are closed.