پاکستان کا افغان امن کیلئے شراکت داروں سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید سے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جوزف برنز نے ملاقات کی ہے، جس میں خطے بالخصوص افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم جوزف برنز نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی، اس موقع پر پاکستانی خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی موجود تھے۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکورٹی، افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر افغان عوام کے خوشحال اور مستحکم مستقبل کیلئے پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے سی آئی اے ڈائریکٹر نے افغانستان کی صورتحال ، غیرملکیوں کے کامیاب انخلاء اور علاقائی استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا، اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعلقات کے فروغ کیلئے کردار ادا کرنے کےعزم کا اعادہ کیا۔

Comments are closed.