اسلام آباد:آفیشل سیکریٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے سائفر کیس کی کارروائی پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر نشر کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی۔
خصوصی عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پرنٹ الیکٹرونک اور سوشل میڈیا پر کوئی کاروائی نشر نہیں ہو گی، پیمرا اور پی ٹی اے کو اس حوالے سے ہدایات پر پابندی کی ہدایت کی جاتی ہے۔عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ اگر کوئی بھی خلاف ورزی ہوئی تو اس پر آفیشل سیکریٹ ایکٹ کے تحت کاروائی ہوگی، پیمرا اور پی ٹی اے کو عدالتی حکم کی کاپی فراہم کی جائے تاکہ آئندہ خلاف ورزی نہ ہو۔
Comments are closed.