اسلام آباد:سائفر کیس کے ٹرائل کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔
کیس کی سماعت کے لیے جج ابوالحسنات ذوالقرنین اڈیالہ جیل عدالت پہنچے۔ اڈیالہ جیل عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا میں چالان کی نقول تقسیم کی گئیں جب کہ عمران خان اور شاہ محمود قریشی بھی عدالت میں پیش ہوئے، جہاں وکلا نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جالیوں میں مختصر ملاقات کی۔
پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے کی مکمل نقول نہیں دے سکتے، تاہم جو ضروری نقول تھیں، وہ فراہم کردی گئی ہیں۔ بعد ازاں عدالت نے کہا کہ 17 اکتوبر کو فرد جرم کے ساتھ تمام سرکاری گواہان کی طلبی ہوگی۔ عدالتی حکم کے ساتھ ہی سائفر کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع ہوگیا، جس کے تحت آئندہ تاریخ 17 اکتوبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔بعد ازاں ایف آئی اے ٹیم، پراسیکیوٹر اور جج، جیل عدالت سے واپس روانہ ہو گئے۔
Comments are closed.