چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفر کیس کی سماعت جیل میں ہی ہو گی، عدالت

 اسلام آباد:سائفر کیس کی جیل سماعت کے خلاف چیئرمین پی ٹی آئی کو ریلیف نہ مل سکا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بظاہر جیل ٹرائل کے معاملے پر کوئی بد نیتی نظر نہیں آئی،جیل میں سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہاہے کہ بظاہر جیل ٹرائل کے معاملے پر کوئی بد نیتی نظر نہیں آئی۔سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سائفر کیس کی جیل میں سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں ہے۔ سابق وزیر اعظم خود بھی اپنی سکیورٹی کے حوالے سے متعدد بار خدشات کا اظہار کرچکے ہیں ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل ٹرائل پر تحفظات ہوں تو ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی نے بھی جیل ٹرائل کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 9 اکتوبر کے ٹرائل کورٹ کاحکم کالعدم قرار دے کر اوپن ٹرائل کی ہدایت کی جائے ۔

Comments are closed.