ہم رات سکون سے سوتے ہیں تو یہ جوانوں کی قربانی سے ممکن ہے،آرمی چیف

 راولپنڈی :آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ ہمارے شہدا، ہمارے اصل ہیرو ہیں، کوئی قوم شہدا کی قربانیوں کا صلہ نہیں دے سکتی ۔ ہم رات کو سکون سے سوتے ہیں تو یہ جوانوں کے قربانی کی وجہ سے ممکن ہے ، شہداء کے ورثاء کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈ ی میں تقریب تقسیم اعزازات کی تقریب ہوئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور آپریشنز میں جرات کا مظاہرہ کرنے اور قوم کے لیے شاندار خدمات پر فوجی جوانوں اور ا فسران کو اعزازت سے نوازا ۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ مادر وطن پر قربان ہونے والے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،ہم رات کو آرام سے سوتے ہیں تو یہ جوانوں کے قربانی کی وجہ سے ممکن ہے ، اصل ہیرو ہمارے شہدا ہیں، کوئی قوم شہدا کی قربانیوں کا صلہ نہیں دے سکتی ۔ شہداء کے ورثاء کو یقین دلاتا ہوں کہ آپ کو کبھی مایوس نہیں کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں 48 افسران کو ستارہ امتیاز ملٹری جبکہ 7 افسران، 3 جونیئر کمیشنڈ آفیسرز اور 30 سپاہیوں کو تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔شہداء کے تمغے ان کے اہل خانہ نے وصول کیے ۔تقریب میں اعلیٰ عسکری حکام ، افسران اور اعزاز ت حاصل کرنے والوں کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

Comments are closed.