جنوبی ایشیاء میں دیرپاء امن و استحکام دیرینہ تنازعات کے حل سے مشروط ہے ، آرمی چیف

 راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیاء میں دیرپاء امن و استحکام ،دیرینہ تنازعات کے حل سے ہی ممکن ہے ، کورونا وبا سمیت ہر چیلنج سے نمٹنے کے لئے پاک فوج ریاستی اداروں کے ساتھ بھرپور کوششیں جاری رکھے گی ۔ جامع اورمربوط قومی کوششوں سے ہی پاکستان میں ترقی و استحکام آئے گا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا اور کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسروں اور فیکلٹی ممبران سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان قومی سوچ کے تحت بین الاقوامی سطح پر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے ۔جنوبی ایشیاء میں دیر پا امن و استحکام کا دیرینہ تنازعات کے حل سے جڑاہے، عالمی برادری کے بامعنی تعاون اورسنجیدہ عزم کے ذریعے تمام چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے۔

آر می چیف نے کہاکہ کورونا وباء سے نمٹنے کے لئے پاک فوج دیگر ریاستی اداروں کے ملکر اپنی کوششیں جاری رکھے گی ۔ جامع اورمربوط قومی کوششوں سے ہی پاکستان میں ترقی و استحکام ممکن ہوگا۔قبل ازیں کوئٹہ پہنچنے پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹنٹ جنرل سرفراز علی اور کمانڈنٹ کمانڈ اینڈ سٹاف کالج میجر جنرل عامر احسن نواز نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔۔

Comments are closed.