دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر

 اسلام آباد:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہاہے کہ مسلح افواج مادر وطن سے دہشتگردی کو ہر قیمت پر ختم کرنےکے لیے پُرعزم ہیں۔ قوم شہدا ءکے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

ترجمان  پاک  فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نےبنوں کا دورہ کیا جہاں انہیں خودکش دھماکے اور سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی ۔آرمی چیف نے افسران اور جوانوں سے بھی ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔آرمی چیف نے سی ایم ایچ کا بھی دورہ کیا اورزیر علاج زخمی جوانوں کی عیادت کی۔

 اس موقع پر آرمی چیف نے کہاکہ پاکستان میں امن و استحکام ہمارے شہداء کی قربانیوں کی مرہونِ منت ہے، ایسے بزدلانہ حملے دہشتگردی کے خاتمے کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔اس سے قبل جانی خیل خود کش حملے میں شہید ہونے والے 9 سیکورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کی گئی جسکے بعد ان کے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دئیےگئے ۔شہدا ءکو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا جائے گا ۔

Comments are closed.