راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنے کہاہے کہ جڑانوالہ واقعہ ناقابل برداشت ہے ۔کسی کوقانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب افراد کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔پاکستان کے تمام شہری بلا تفریق مذہب، جنس، ذات وعقیدہ برابر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے سالانہ انٹرن شپ پروگرام کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاسم منیر نے کہاکہ ملک میں بسنے والے تمام شہریوں کو بلاامتیاز حقوق حاصل ہیں ،انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب افراد کو ہر صورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
سپہ سالار کاکہناتھاکہ نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں ،نوجوان، سچ، آدھا سچ، جھوٹ، غلط معلومات اوراطلاعات میں فرق کو سمجھیں۔ آرمی چیف نے ملک بھر کی مختلف یونیورسٹییز کے 370 طلباء کو انٹرشپ پروگرام مکمل کرنے پر مبارکباد بھی دی ۔
Comments are closed.