کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا وقت آگیا ،آرمی چیف

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کا وقت آگیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جدوجہد آزادی پر کشمیری عوام کو سلام اور ان کے عزم اور دلیرانہ جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سربراہ پاک فوج نے کہا کہ انسانی المیے کو ختم کرنے، جموں و کشمیر کے لوگوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کا وقت آگیا ہے۔

Comments are closed.