آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کے چھمب سیکٹر میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا ہے جہاں انہیں بھارتی فوج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سپہ سالار نے جوانوں کوہدایت کی کہ پُرعزم رہیں اور دشمن کے خلاف روایتی جرات اور بہادری کیساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں۔ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے متاثرہ سول آبادی کی بھرپورمدد کی جائے۔جنرل قمرجاوید باجوہ نے بہترین آپریشنل تیاریوں پر افسروں اور جوانوں کی تعریف بھی کی ۔
Comments are closed.