بھارتی فوج کوکسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دیاجائیگا، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہاہے کہ بھارتی فوج  کی کسی بھی جارحیت کامنہ توڑجواب دیاجائیگا۔پاک فوج مادروطن کی جغرافیائی سرحدوں اوروقارکاتحفظ ہرصورت یقینی بنائےگی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کادورہ کیا اور اگلےمورچوں پرتعینات جوانوں سےملاقات کی۔

 دورے کے موقع پر آرمی چیف کو بھارتی اشتعال انگیزیوں اور یواین گاڑی کونشانہ بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر آرمی چیف نے اگلےمورچوں پرتعینات جوانوں کےبلندحوصلےکی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج مادروطن کی جغرافیائی سرحدوں اوروقارکاتحفظ کے لیے ہمہ وقت تیا رہے ۔بھارتی اشتعال انگیزیاں علاقائی امن واستحکام کیلئے بڑا خطرہ ہیں، سرحدوں کی حفاظت کیساتھ پاک فوج ایل اوسی کی سول آبادی کا بھی تحفظ کرے گی ۔

دوسری جانب نے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پچاس سالہ خاتون شہید جبکہ چار سال کی بچی سمیت تین شہری زخمی ہوگئے ۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹر پر بلا ا شتعال فائرنگ کی اور بھاری ہتھیاروں سے سول آبادی کو نشانہ بنایا۔

Comments are closed.