آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ،،کے ٹو،،سر کرنے والے کوہ پیماوں کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ،کے ٹو،، سر کرنے و الی ٹیم نے ملاقات کی ہے ۔ جنرل قمر جاویدباجوہ نے کہاکہ موسم سرما میں د نیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرکے تاریخ رقم کی گئی ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے موسم سرما میں کے ٹو سر کرنے پر ٹیم کو مبارک دی  اور  ان کے  عزم  و  حوصلے کی  تعریف کی ، سپہ  سالار نے کہاکہ سخت موسم میں د نیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر  کرنا بڑا کارنامہ ہے ۔ اس موقع پر ٹیم نے کے ٹو سر کرنے کے حوالے سے آرمی چیف کو اپنے تجربے سے آگاہ کیا اورپاکستانی عوام کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔

 کو پیماہ ٹیم کے سربراہ نے کہاکہ کے ٹو دنیا کی واحد چوٹی ہے جو موسم سرما میں سر نہیں ہوئی تھی ،میں نے اور میری ٹیم نے ملکرناممکن کو ممکن بنایا، ٹیم میں شامل مختلف ملکوں کے کوہ پیماوں کاکہناتھاکہ پاکستان آنا ایک بڑا زبردست تجربہ تھا،پاکستانی عوام اپنے ملک سے بہت محبت کرتے ہیں اور انتہائی خوش اخلاق اور مہربان ہیں ، پاکستان کا دورہ ناقابل فراموش ہے۔کوہ پیماوں نے ا پنی مہم کے دوران حکومت پاکستان کی جانب سے خصوصی تعاون کو بھی سراہا۔

Comments are closed.