آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاہے کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انجام تک پہنچائے بغیر چین سے نہیں بیٹھوں گا۔ دشمن نےمدرسے کے معصوم بچوں کو خون میں نہلا کر اپنے مذموم عزائم دوبارہ پروان چڑھانے کی کوشش کی ہے۔ پاک ،ا فغان عوام کل بھی ایک تھے ، آج بھی ایک ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مالاکنڈ ڈویژ ن اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا۔ مالاکنڈ میں آر می چیف کو باڈر منیجمنٹ پر بریفنگ دی گئی ۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہےکہ پاک فوج کے جوان شر پسند عناصر کی حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے تناظر میں چوکنارہیں۔ دشوار گزار علاقوں میں باڑ لگانے پر جوان تعریف کے مستحق ہیں۔
آرمی چیف نے لیڈی ریدنگ ہسپتال پشاور میں مدرسے میں ہونےو الے دھماکے میں زخمی بچوں اور دیگر افراد کی عیادت بھی کی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میں خاص طور پر مدرسے کے ان بچوں، اساتذہ اور خاندانوں کا دُکھ بانٹنے آیا ہوں۔دشمن نے 16دسمبر 2014ء کو اے پی ایس پشاور میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا،27 اکتوبر یوم سیاہ کشمیر کے دن ایک بار پھر وار کیا گیا۔دشمن نےمدرسے کے معصوم بچوں کو خون میں نہلا کر اپنے مذموم عزائم کو دوبارہ پروان چڑھانے کی کوشش کی ہے،ان میں افغان مہاجرین کے بچوں کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔
آرمی چیف نے کہاکہ ہم ہمیشہ افغان بھائیوں کے دُکھ اور سکھ میں شریک ہیں، ہمارے دل کل بھی ایک ساتھ دھڑکتے تھے ہم آج بھی ایک ہیں۔شمن کل بھی وہی تھا،دشمن آج بھی وہی ہے۔کل بھی قوم نے دُشمن کو مسترد کیا اور دہشت گرد نظریے کو شکست دی،آج بھی ہم متحد ہیں اور مل کر اس کا مقابلہ کریں گے۔ جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاکہ پاک،افغان بارڈر پر باڑ صرف دہشت گردوں کی نقل وحرکت کو روکنے کیلئے لگائی گئی ہے ۔
Comments are closed.