کوئی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،یہ امن کا ہاتھ بڑھانے کا وقت ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کوئی بھی ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے ، افواج پاکستان کسی بھی قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران پاک فضائیہ کی صلا حیتیں ہمارے عزم اورصلاحیت کا ثبوت ہیں۔یہ وقت ہے کہ ہر جانب امن کا ہاتھ بڑھایا جائے ۔

 پاکستان ائیرفورس اکیڈمی اصغر خان میں 144ویں جی ڈی پائلٹ،90انجینئرنگ کورس اور100ویں اے ڈی کورسز کی پاسنگ آ وٹ پریڈ کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے آ رمی چیف نے کہاکہ پاکستان نے عالمی اور علاقائی امن کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں اور ہم پرامن بقائے باہمی کے اصولوں پر کاربند ہیں۔آرمی چیف نے کہاکہ کوئی بھی ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے ،ہم کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ ہمارے امن کی خواہش کا غلط مطلب نکالے۔افواج پاکستان کسی بھی قسم کے خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستانکے دشمنوں کے خلاف آپریشنز میں تینوں مسلح افواج نے ہم آہنگی کو یقینی بنایا جس کی وجہ سے داخلی سلامتی کا ماحول بھی بہتر ہوا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فضائیہ کے کردار قابل ستائش ہے ۔ آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دوران پاک فضائیہ کی صلا حیتیں ہمارے عزم اورصلاحیت کا ثبوت ہیں۔آرمی چیف کہناتھا کہ پاکستان اور بھارت کو مسلہ کشمیر ، عوام کی خواہشات کے مطابق پرامن انداز میں حل کرنا چاہئے تاکہ کشمیر میں انسانی المیے کا خاتمہ ہو ۔آرمی چیف نے کہاکہ سعودی عرب کے کیڈٹس کی اکیڈمی میں موجودگی پاک،سعودی عرب کے بہترین تعلقات کا عکاس ہیں ۔دونوں ممالک بھائی چارے اور اسلام کے مضبوط رشتے میں بندھے ہیں۔

 تقریب سے رائل سعودی ائیر فورس کے 11کیڈٹس سمیت 133 کیڈٹس پاس آوٹ پاس آوٹ ہوئے جن میں چھ خاتون کیڈٹس بھی شامل تھیں۔آرمی چیف نے پاس آوٹ ہونے والے آفیسرز کو ٹرافی اور انعامات سے نوازا۔ اعزازی شمشیر محمد عثمان اور محمد ابتسام نعیم کو دی گئی ۔بہترین کارکردگی پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ٹرافی فیضان اقبال کو ،بیسٹ الائیڈ کیڈٹ ٹرافی ہاشم محمد الصوفیانی اور چیف آف ائر اسٹاف ٹرافی کیڈ ٹ شہریار خان کو دی گئی۔تقریب کے آخرمیں پاک فضائیہ کی ایروبیٹک ٹیم نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا اور شیردل ٹیم نے خصوصی ملٹری ڈرل حمزہ فلائٹ پیش کی۔پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی تقریب میں موجود تھے ۔

Comments are closed.