پاک فوج ملک کے دفاع کے لیے قوم کی توقعات پر پورا اترے گی،آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے  گوجرانوالہ اور مرالہ کا دورہ کیا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کو کورہیڈکوارٹرزگوجرانوالہ میں آپریشنل ،تربیتی اورانتظامی امور پر بریفنگ دی گئی اور پھر مرالہ ہیڈورکس میں  جوانوں کی جنگی اور روایتی  آپریشنز کی تربیت دیکھی ۔

جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف  جنرل  قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ چاہیے حالات جیسے بھی ہوں ، پاک فوج ملک کے دفاع کے لیے  قوم کی توقعات پر پورا اترے گی۔آرمی چیف نے سی ایم ایچ گوجرانوالہ کا بھی دورہ کیا اور کورونا وبا کا پھیلائو روکنے پرآرمی میڈیکل کورکی تعریف کی ۔

Comments are closed.