آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کورہیڈ کوارٹر زاولپنڈی کا دورہ کیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کو لائن آف کنٹرول کی صورتحال اور فارمیشنز کی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔
ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاک فوج ایل او سی پر بسنے والے شہریوں کی سیکیورٹی ہرحال میں یقینی بنائے گی ۔لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف بھارتی فوج کی جارحیت کانشانہ بننے والے کشمیری عوام کا جذبہ قابل تعریف ہے ۔
جنرل قمر جاوید باجوہ کوراولپنڈی چھاونی میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سے بھی آگا ہ کیا گیا۔آرمی چیف نے ترقیاتی کاموں کی رفتار کو سراہتے ہوئے سول انتظامیہ کی کارکردگی کی بھی تعریف کی ۔
Comments are closed.