آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ بلوچستان اپنے محل وقوع کے باعث دشمنوں کو کھٹک رہا ہے ،بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے،دشمن قوتوں کی تخریب کاری کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کوئٹہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سدرن کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف کو بلوچستان میں سیکیورٹی چیلنجز ، پاک افغان اور ایران سرحدپر انتظامات سے آگاہ کیا گیا۔ گیرژن افسران سے خطاب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ بلوچستان اپنے محل وقوع کے باعث دشمنوں کو کھٹک رہا ہے ،بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے اورصوبے کی ترقی و خوشحالی پاکستان کی ترقی ہے ،آرمی چیف نے کہاکہ دشمن قوتوں کی تخریب کاری کی کوششوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا،بلوچستان کی سلامتی اور خوشحالی کو ہرصورت برقرار رکھا جائے گا ۔
آرمی چیف نے شہداء مچھ کے لواحقین کیساتھ بھی وقت گزارا اور ان کے ساتھ اظہار افسوس کیا ۔ سپہ سالار نے انہیں یقین دلایا کہ شہدا کا خون رائیگا ں نہیں جائے ، واقعہ میں ملوث افراد کو کیفردارتک پہنچایا جائے گا ۔
Comments are closed.