آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آزاد کشمیر رجمنٹل سنٹر مانسر کیمپ کا دورہ کیا۔لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کو کرنل کمانڈنٹ اے کے رجمنٹ کے بیجز لگائے۔ آرمی چیف نے آزاد کشمیر رجمنٹ کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو بھی سراہا۔
آرمی چیف نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اے کے ریجمنٹ کی پیشہ وارانہ مہارت اور جنگ اور مختلف آپریشنز میں غیر معمولی کارکردگی کی شاندار تاریخ ہے، رجمنٹ کی ملکی دفاع کے لیے قربانیاں لازوال ہیں۔آرمی چیف نے یادگار شہداء پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
Comments are closed.