اسلام آباد:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ پاکستان کا امن ہر صورت واپس آئے گا ، شہداء کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دیں گے، پاک فوج ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُر عزم ہے ۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال، پاک افغان سرحد پر باڑ اور نئے ضم ہونے والے قبائلی اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قبائلی عوام اور سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کا امن ہر صورت واپس آئے گا ، شہداء کی قربانیاں رائیگاں جانے نہیں دیں گے، سماجی و معاشی ترقی کے منصوبے ان علاقوں میں مستقل امن اور خوشحالی کے لیے ناگزیر ہیں۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ضم شدہ اضلاع میں سماجی و معاشی منصوبوں کی تکمیل کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی پر سیکیورٹی فورسز کے کردار کو بھی سراہا۔ اس سے قبل کور ہیڈکوارٹرز پشاور آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
Comments are closed.