راولپنڈی :آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے جنوبی وزیر ستان کے علاقے شیروانگی کادورہ کیا جہاں منگل کے روز چھ فوجی جوان جام شہادت نوش کر گئے تھے۔ اس موقع پر جنرل عاصم منیر نے کہاکہ شہداء ہمارافخرہیں، ریاست کے سامنے ہتھیار ڈالنے تک دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے موقع پر آرمی چیف جنرل عاصم مینرکوانسداد دہشتگردی کی کارروائیوں اور علاقے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی۔ جوانوں اور افسران سے گفتگو میں آرمی چیف نے کہاکہ شہداء ہمارافخرہیں، ملک کے امن واستحکام کیلئےان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ریاست پاکستان کے سامنے ہتھیار ڈالنے تک دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف جنگ جاری رہے گی ، کسی کو دشمن کے ایجنڈے پر عمل پیراہوکر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
اس سے قبل جنوبی وزیرستان آمد پرکور کمانڈر پشاورنے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا استقبال کیا۔
Comments are closed.