آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کا دوسرا دن بھی مادر وطن کے دفاع کیلئے سرحد پر تعینات افسروں و جوانوں کے ساتھ گزارا، سپہ سالار نے واضح کیا کہ دہشتگردوں کو امن تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈر پر لوئردیر تیمرگرہ پہنچنے پر کور کمانڈرپشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے آرمی چیف کا استقبال کیا، سپہ سالارنے افسروں اور جوانوں کے بلند مورال اور آپریشنل تیاریوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس علاقے میں سخت مشکلات اور قربانیوں سے امن قائم ہوا، دہشتگردوں کو امن تباہ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ شہداء نے ملک و قوم کیلئے عظیم قربانیاں دیں، پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مقصد کے حصول تک ذمہ داری ادا کرتے رہیں گے، آرمی چیف کو پاک افغان بارڈر پر سیکورٹی صورتحال اور بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی، کورونا سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی جانب سے سول انتظامیہ کی مدد کو سراہتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے انسداد کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔
Comments are closed.