اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے زائد فیس وصولی کیس دو نجی اسکولز کی انتظامیہ کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے زائد فیس وصولی سے متعلق کیس میں کراچی اور اسلام آباد کے دو اسکولوں کو توہین عدالت کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں،ان اسکولوں میں کراچی میں واقع ہیڈ سٹارٹ سکول اوراسلام آباد کے ایکول سکول آف لائٹ شامل ہیں۔عدالت نے دونوں اسکولوں کو نوٹس متعلقہ آئی جیز کے ذریعے بھیجے ہیں اور عدالتی نوٹسز کی تعمیل کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
اسکولوں کی انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کے نوٹسز پر سماعت 28 جنوری کو ہوگی۔ دونوں اسکولوں کی انتظامیہ کی جانب سے فیس کمی کے عدالتی فیصلے کے بعد والدین کو تضحیک آمیز خطوط لکھے گئے تھے۔
Comments are closed.