کراچی : شائقین کرکٹ کے لیے بری خبر، پی ایس ایل سکس میں شریک اسلام آباد یونائٹیڈ کے ایک غیر ملکی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔
پی سی بی کے مطابق کورنا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد آج سات بجے اسلام آباد یونائیٹیڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہونےو الا میچ ملتوی کر دیاگیا ہے جو اب کل ہوگا۔
ذرائع کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ا سلام آباد یونائیٹڈ کے غیر ملکی کھلاڑی فواد احمد کورونا کو شکار ہوئے ہیں جبکہ باقی تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی ہیں۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔
Comments are closed.