24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1100 نئے کورونا کیسز ، 17 افراد جاں بحق

ملک بھر میں کورونا وباء بے قابو ہونے لگی ، ہرگزرتے دن صورتحال خراب ہوتی جا رہی ہے جبکہ تعلیمی ادارے بھی متاثر ہو رہے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 1100 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 17 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

 دوسری جانب وفاقی دار الحکومت میں بھی کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہورہاہے جس کے بعد مزید 5 تعلیمی ادارےسیل کر دئیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر محکمہ صحت کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ ون میں واقع نجی اسکول اور اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز راول ٹاوَن میں دو ، دو کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ایف ایٹ فور اورسیکٹر جی سیون ٹو کے پرائیویٹ اسکولز میں بھی 2،2 کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد ان تمام تعلیمی اداروں کو سیل کر دیا گیا ہے ۔

اب تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 53 سے زائد تعلیمی اداروں کو دو یا دو سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہونے پرسیل کیا جا چکا ہے۔

Comments are closed.