پاکستان میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ مسلسل جاری ہے، اس مہلک وباء سے متاثرہ مزید 48 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ دو ہزار پانچ سو سے زائد سے نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ملک میں کورونا وباء کی روک تھام کیلئے کام کرنے والے قومی ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ روز دو ہزار 517 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد ملک میں اس وباء سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 8 لاکھ 73 ہزار 220 تک پہنچ گئی۔
پنجاب میں 3 لاکھ 24 ہزار 106 کورونا کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں جب کہ سندھ میں اس وبا سے متاثر ہونے ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 364 ہے، خیبرپختونخوا میں 1لاکھ 26 ہزار 40، بلوچستان میں 23 ہزار 778، اسلام آباد میں 78 ہزار 969۔آزادکشمیرمیں 18 ہزار 186 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 414 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
این سی او سی حکام کا کہنا ہے کہ ملک بھر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ہونے والی 48 اموات کے بعد کورونا سے اب تک ہونے والی مجموعی اموات 19 ہزار 384 ہو گئی ہیں۔اس وباء سے متاثرہ 591 مریض وینٹلیٹرز پر زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں جبکہ 4 ہزار 766 مریض ملک کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 73 ہزار 398 ہے، پنجاب میں 33 ہزار 299 کورونا مریض ہیں، سندھ میں ایکٹو کیسز 18ہزار 721، کے پی میں 8 ہزار606 تک پہنچ گئے۔ اسلام آباد میں 9 ہزار 468 ،گلگت بلتستان میں 108۔بلوچستان میں ایک ہزار 265 جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں ایک ہزار 931 کورونا مریض ہیں۔
Comments are closed.