لاک ڈاؤن میں بھی کورونا پھیلاؤ جاری:مزید78 اموات،3ہزار447 کیسز رپورٹ

پاکستان میں لاک ڈاؤن اور پابندیوں کے باوجود کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے، گزشتہ ایک روز کے دوران قاتل وباء مزید 78 زندگیاں نگل گئی جب کہ 3 ہزار 447 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 756 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں 3 ہزار 447 افراد میں اس وائرس کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد ملک میں کورونا متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 61 ہزار 473 تک پہنچ گئی، جب کہ ایکٹوو کیسز 80 ہزار 375 ہو گئے ہیں۔

اگر صوبائی سطح پر بات کی جائے تو پنجاب میں سب سے زیادہ 3 لاکھ 19 ہزار 365 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں اس کے بعد دوسرے نمبر پر سندھ ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 644 ہے۔ خیبرپختونخوا میں 1 لاکھ 24 ہزار484، بلوچستان میں 23 ہزار 447، اسلام آباد میں 78 ہزار 200، آزادکشمیر میں 17 ہزار945 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار388 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 78 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد اس وباء سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 18 ہزار 993 تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت 652 مریض  وینٹلیٹرز ہیں۔۔5 ہزار 342 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 9.12 فیصد رہی۔

Comments are closed.