سرینگر: غیرقانونی طور پربھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کی وجہ سے ایک دن میں سب سے زیادہ یعنی 50 افرادکی موت واقع ہوگئی ہے جس سے وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 473 ہوگئی۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ہفتے کے روزوائرس سے جموں خطے میں 30، وادی کشمیر میں 17 اور لداخ خطے میں 3 افرادکی موت ہوگئی۔ ہلاکتوں کی مجموعی تعداد یعنی 2 ہزار473 میں سے وادی کشمیر میں 1411 ،جموں خطے میں 919 اور لداخ خطے میں 143 افراد کی موت واقع ہوئی ہے۔
ہفتے کو مقبوضہ علاقے میں ایک دن میں سب سے زیادہ 3 ہزار 935افراد وائرس سے متاثر ہوئے جن میں سے2ہزار 601 وادی میں، 1231 جموں خطے میں اور 103 لداخ میں متاثر ہوئے، غیرقانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج مسلسل چوتھے روز ویکسی نیشن مراکز کورونا ویکسین سے خالی پڑے ہیں جبکہ مہلک وائرس مسلسل لوگوں کی موت اور بیماری کا سبب بن رہا ہے۔
Comments are closed.