کورونا وباءبے قابو، شاپنگ مالز،مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ

کورونا وباء کے تیزی سے پھیلاو کے پیش نظر ملک بھر میں ماسک کا استعمال لازم قرار دے دیا گیا۔ ملک بھر میں تفریح گاہیں اورپبلک پارک شام چھ بجے جبکہ مارکیٹیں، شادی ہالز اورریسٹورنٹس رات دس بجے بندکر دئیے جائیں گے ۔اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرصدارت نیشنل اینڈ کمانڈکنٹرول سینٹر کا اجلاس ہوا۔ میں وزیرداخلہ، سیکرٹری صحت سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے ،صوبائی نمائندوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس کو بتایاگیا کہ اسلام آباد ، راولپنڈی ،کراچی،لاہور، پشاور، کوئٹہ ، مظفرآباد اور گلگت سمیت 11 شہروں میں کورونا وباء تیزی سے پھیل رہی ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ شہریوں کے لیے گھروں سے نکلتے وقت ماسک پہننا لازم ہوگا،دفاتر میں بھی ماسک پہننے کی پابندی ہو گی ۔ ماسک نہ پہننے پر جرمانہ ہوگا۔

 این سی او سی نے فیصلہ کیاکہ ملک بھر میں تفریح گاہیں اورپبلک پارک شام چھ بجے جبکہ مارکیٹیں، شادی ہالز اورریسٹورنٹس رات دس بجے بندکر دئیے جائیں گے ۔میڈیکل اسٹورز ،کلینک اور ہسپتال رات دس بجے کے بعد بھی کھلے رہیں گے ۔این سی او سی نے صوبائی حکومتیں کو ہدایت کی ہے کہ تمام فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے ۔۔

Comments are closed.